منگچر کے علاقے میں ٹرک یونین کی جانب سے مقامی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرکے کوہٹہ کراچی قومی شاہراہِ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا جس سے شاہراہِ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹرک یونین کے اہلکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارے گاڑیوں کو ہر ٹائم اسی ایریا میں نشانہ بنا کر نقصان دیتے ہیں ۔
گزشتہ روز ایک بار پھر دو پھتروں سے لوڈ گاڑیوں کو نشانہ بنا کر انکے ٹائر برسٹ کیے گئے، جس سے ہمارے کروڑ کی نقصان ہوا مقامی انتظامیہ امن بحال کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، ہمیں تحفظ دیا جائے۔
آخر ی اطلاع تک اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ منگچر نے انکے ساتھ کامیاب مزاکرات کرکے ٹریفک بحال کردیا۔