بلوچستان لبریشن فرنٹ کے چیف کمانڈر
ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ایکس پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے لکھاہے کہ بلوچ آزادی پسند تنظیموں کو متحد ہوکر قومی آزادی کے لئے جہدو جہد کرنا چاہئے ۔
انھوں نے لکھا ہے کہ سیاسی اور عسکری یکجہتی کے بغیر ہمارے قومی مقاصد کا حصول مشکل ہوگا، جلد یا بدیر، بلوچ مسلح تنظیموں کا متحدہ محاذ بلوچ راجی آجوئی سنگر “براس” ایک ہو جائے گا
انہوں نے کہاہے کہ ہم
آزادی کے حامی بلوچ تنظیموں سے عاجزانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر سطح پر متحد ہو جائیں، اتحاد کے بغیر ہم موقع سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے کیونکہ ہمارا دشمن مقابلہ ہار رہا ہے۔
آپ کو علم ہے 2018 میں بننے والے اتحاد براس نے سال 2022 میں لسبیلہ میں پاکستان فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی جس میں سابق آئی جی ایف سی بلوچستان سرفراز علی سمیت چھ فوجی آفیسران و ہلاک ہوگئے تھے۔