بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے
آج سبی کے علاقے لہڑی میں قابض پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے سبی کے علاقے لہڑی روڈ چاچڑ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی بم ڈسپوزل اسکوا ڈ کے اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
انھوں نے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔