کیچ اور آواران سے دونوجوان فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ



بلوچستان  ضلع آواران اور کیچ  سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو گزشتہ روز جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کیچ کے علاقہ ہوشاب  سند سے فورسز نے چھاپہ مار کر امداد ولد سالم سکنہ ہوشاب سند کو تشدد کرکے حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا۔ 

اس طرح دوسرے واقع میں قابض فورسز نے ضلع آواران کے علاقہ پیراندر سے برکت نامی نوجوان کو بھی  چھاپہ دوران حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا  ہے ۔ 

آپ کو علم ہے ضلع آواران سے گزشتہ روز چار افراد جبری لاپتہ کردیئے گئے تھے جن میں مشکے کندھڑی  کے رہائشی ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post