ہرنائی میں پاکستانی فوج کے لوکل سپلائی ٹرین پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ روز بمورخہ 5 نومبر کو ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی سے سبی جانے والی ٹرین کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گنداکین سورین کور کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ نتیجے میں ریلوے پٹری تباہ ہوگئی جسکی وجہ سے ٹرین پٹری سے اُتر گیا۔ دھماکے کے بعد قابض فورسز نے علاقے میں خوف و ہراس پہیلانے کیلئے فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔


انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ ریلوے گزشتہ 17 سالوں سے بند تھا جسے دشمن ریاست نے اب ایک مرتبہ پھر سے پبلک ٹرانسپورٹ کی آڑ میں پاکستانی فوج کی سہولت کاری کیلئے بحال کردی ہے۔

ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post