آواران پیراندر سوُرک میں پاکستانی قابض فوج کی منگل کی الصبح سے آپریشن جاری ،علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقہ میں درگاہ زندہ پیر کو ایک مرتبہ پھر فوج نے آگ لگادی ہے ،جبکہ آس پاس کے مزریوں کے جنگلات کو بھی جلاد یا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی فوجی آپریشن، اور ندی نالوں میں موجود مزریوں کے جنگلات سمیت قیمتی درخت جلائے جانے دوران درگاہ زندہ پیر کو بھی وحشی فوج نے آگ لگاکر جلایا تھا،بعد ازاں علاقائی لوگ اپنی مدد آپ ، مزار تعمیر کی تھی، مگر آج پھر درندہ وحشی فوج نے لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیل کر درگاہ کا آگ لگادی ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ فورسز کی درندگی دوران آواران میں صبح گیارہ بجے سے شام 5 بجے تک موبائل نیٹ ورک جام رکھا گیا ۔جس کی وجہ سے مذکورہ علاقے سے کسی شخص کے مارے جانےیا جبری لاپتہ کیے جانے کی اطلاع نہیں ملی پائی ہے۔
دریں اثناء منگل کی رات نامعلوم مسلح افراد نے پیراندر گزی قبرستان کے قریب واقع پولیس چوکی پر حملہ کردیا تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔