آواران پیرانددر میں فوج نے راستے بند کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق آواران پیراندر کے علاقہ براہیم بازار کو گھیرے میں لیکر ھر نامی ندی میں مورچہ سنھبال کر چار پانچ گھنٹے تک بیٹھ کر بعد ازاں چلے گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز دستے پیراندر زرانکولی چیک پوسٹ سے آکر براہیم بازار کے داخلی خارجی راستے بند کرکے مورچہ سنبھال کر بیٹھ گئے جس کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔ آخری اطلاع تک خوف ہراس پھیلانے علاوہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فورسز نے راستے کیوں بند کردیئے ۔
آپ کو علم ہے گذشتہ دنوں فورسز نے پیراندر سورک میں فوج کشی کرکے علاقہ کے جنگلات کو آگ لگانے علاوہ زندہ پیر نامی زیارت و درگاہ کو جلاڈالاتھا ۔