شال کے نواحی علاقے نواں کلی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ، 6 زخمی ہوگئے۔ نعش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا ہے۔
سبی لہڑی کے گاوں میر پور میں پرانی دشمنی کی بنا پر کریم بخش ڈومکی نامی شخص کے گھر میں نامعلوم افراد گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کریم بخش ڈومکی موقع پر ھلاک ،جبکہ فائرنگ سے ان کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے ھلاک اور ذخمی ہونے والی خاتوں کو سول ہسپتال سبی پوسٹ مارٹم اور علاج کے لیے لائے جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کردیا ،جبکہ خاتون کی علاج جاری ہے ۔ مزید تفتیش مقامی لیویز فورس نے شروع کردی ہے۔ خبر آنے تک کسی قسم کی کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آسکی یے۔
حب شہر کے قریب دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ۔ حب ہائیٹ پولیس تھانہ کی حدود میں گجر گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے 60سالہ علی مراد نامی شخص کو قتل کردیا اورفرار ہو گئے پولیس کے مطابق مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انکی ذاتی دشمنی کا سلسلہ نصیر آباد اور اوستہ محمد سے چلتا آرہا ہے۔
پولیس کے مطابق لواحقین نے ملزمان نامزد کئے ہیں پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جبکہ حب شہر کے قریب کراچی کی حدود میں یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے متصل ویلڈنگ شاپ پر ایک آئل ٹینکر کے ٹینک کی مرمت کی جارہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکے کے نتیجے میں دو افراد 40سالہ بلال اور 18سالہ علی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
دریں اثناء بلوچستان کے ضلع سبی میں گیسٹرو (ڈائیریا)کی وباء پھیل گئی،4افراد ھلاک ہوگئے دوسری جانب سیکرٹری صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کی ٹیمیں سبی میں گیسٹرو سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں بلاتعطل مصروف عمل ہیں، ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل ٹیمیں مہ ضروری ادویات اور ایمبولینسز کیکیسٹرو سے متاثرہ علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں ۔
سبی شہرمیں گیسٹرو(ڈائریا)نے اب تک چار جانیں لیں۔میڈیکل سپریڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر بابر شاہد کے مطابق یکم نومبر سے اب تک سینکڑوں بچے بوڑھے گیسٹرو(ڈائریا)کیمرض میں مبتلاہوئے ہیں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے,ہر پندرہ منٹ میں چار سے چھ مریض لائے جارہے ہیں ڈائریا(گیسٹرو)کے پھیلاو کی اصل وجوہات گندے پانی کا استعمال ہے ڈویڑنل ہیڈکوارٹراسپتال میں میں ڈائریا(گیسٹرو)کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہوئی ہے ڈائریا(گیسٹرو)سے بچنے کیلیے پانی ابال کراستعمال کریں دست یا الٹی کرنے کی صورت میں اپنے بچیوں کوفوری طورپرقریبی ہیلتھ سینٹر لے جائیں۔
