بلوچستان کے ضلع سبی میں ڈکیتی کی دوران مزاحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہوگیا۔
شال کے ہسپتال میں انتقال کرنے والے مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کو گزشتہ روز ہزار گنجی سے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا ،کانگو وائرس تشخص کیلئے نمونے لیب بھجوائے گئے تھے ، ہسپتال انتظامیہ کیمطابق بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
گنداواہ جھل مگسی درگاہ فتح ہور شریف سے جھل مگسی جاتے ہوئے مخالف سمیت سے آنے والی 2موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 2افراد رئیس لیماہاریانی سمیت 2افراد ھلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔
علاوہ ازیں نوکنڈی کلی خدائے رحیم میں واقع تیل منڈی کے قریب کھڑی خالی تیل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے زور دار دھماکہ ہوا ۔ جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گئی ٹینکر کے دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں آر ایچ سی منتقل کرکے عملے نے طبی امداد دی۔
شہر میں آگ بجھانے والی گاڑی نہ ہونے کی باعث لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھا دیا عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ نوکنڈی میں آتشزدگی کی بڑھتی ہوئی واقعات کے پیش نظر فائر بریگیڈ گاڑی فراہم کی جائے۔
نوکنڈی شہر میں واقع آبادی کے درمیان قائم تیل منڈی میں کھڑی ٹینکر میں اسوقت آگ لگ لگی جب ٹینکر میں ایرانی تیل بھرا جارہا تھا اس دوران نامعلوم وجوہات کی باعث ایک زوردار دھماکے کے ساتھ ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس کی باعث ٹینکر جل کر خاکستر ہوگیا ،جبکہ ٹینکر میں ہونے والے دھماکے سے شہر میں خوف وہراساں پھیل گیا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر بولان بالاناڑی کے علاقے ڈنگڑا مرکزی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں ہولناک تصادم کے دوران چار مسافر عبدالصمد، فتح محمد ،ساکنان مستونگ ،جمیل احمد سکنہ روجھان جمالی اور طالب حسین سکنہ اوستہ محمد زخمی ہوگئے ۔
زخمی ہوگئے ۔بعد ازاں زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔