صادق آباد میں ماچھکہ کے علاقے میں ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا، مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم ڈاکوئوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔اہل علاقہ کے مطابق ھلاک افراد گنے کی کٹائی کیلئے کچے کے علاقے گئے تھے، کہ ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔