قلات قدرتی وسائل تلاش کرنے والی کمپنی کے آلہ کاروں پر بم حملے فائرنگ ،سندھ میں گیس پائپ لائن کا اڑایا گیا



 بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے  آلہ کاروں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔


علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح  حملہ آوروں انکے  رہائشی کوارٹر پر  فائرنگ کرتے ہوئے  دستی بم پھینکے جو زور دار دھماکوں پھٹ گئے۔


 تاہم کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوسکی ہیں-


 آخری اطلاع تک  اس حملے کی ذمہ داری کسی بلوچ مسلح آزادی پسند  تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


علاوہ ازیں سندھ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع22 خیر پور کے علاقے ھالانی میں نامعلوم افراد نے بلوچستان کے علاقے سوئی سے سندھ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا ہے-دھماکے کے بعد گیس کی سپلائی معطل ہوگئی - دوسری جانب حملے کی ذمہداری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ 


آپ کو علم ہے رواں ماہ ہونے والے ایک ایسے حملے کی ذمہ داری بلوچستان کے آزادی کے لئے سرگرم آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریبپلکن گارڈ نے قبول کرلی تھی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post