کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے نابالغ عامر نامی لڑکے کو بھی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق مزکورہ نوعمر بچہ کولواہ کے علاقے ڈنڈار کا رہائشی ہے جنہیں پاکستانی فوج نے گزشتہ رات تربت کے علاقے سلالہ بازار سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔
جب کہ مذکورہ نوجوان کے بارے میں بتایا جارہاہے کہ وہ تیل کے کاروبار سے وابسطہ شخص کے گاڑی پر کلینر ہے۔
آپ کو علم ہے ایک ہفتے دوران کیچ سے یہ چھٹا بچہ ہے جنھیں فورسز خفیہ اداروں نے لاپتہ کردیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے نوعمر لڑکوں کو موثر قانون نہ ہونے اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے جنسی حوس کا نشانہ بنانے کی خاطر اغوا کرکے لاپتہ کردیتے ہیں ۔