تربت میں پاکستان فوج کے 6 آلہ کاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے۔ تمام سرکاری آلہ کاروں کو خصوصی جیٹ اور ہیلی کاپٹروں میں پنجاب پہنچایا جارہاہے ،سرکاری ذرائع



کیچ ( پ ر) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بی ایل اے انٹیلیجنس ونگ کے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قابض پاکستانی فوج کے 6 آلہ کاروں کو ہلاک کردیا ہے ۔ جس کی ذمہ داری وہ قبول کرتے ہیں ۔

ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بی ایل اے کے انٹیلی جنس ونگ نے  معلومات فراہم کرتے ہوئے کہاتھا کہ پاکستانی فوج کے متعدد آلہ کار و مخبر تربت شہر کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ایک خالی مکان کو بطور ٹھکانہ استعمال کررہے ہیں۔ مذکورہ آلہ کاروں کو قابض فوج کے کیمپ آتے جاتے اور دشمن کی گاڑیوں میں سوار ہوتے ہوئے  بھی متعدد بار  دیکھا گیا ہے ۔ جو   بھیس بدل کر قابض پاکستانی فوج کیلئے مخبری اور بلوچ دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے علاوہ  نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو ٹھکانے بھی فراہم کررہے تھے۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ شب تقریباً 12 بجے مذکورہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جہاں چھ دشمن آلہ کار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ بھاگنے کی کوشش میں دو آلہ کار زخمی ہوگئے جن میں ایک شدید زخمی شامل ہے جبکہ وہاں پر موجود ایک لڑکے کو کمسنی کے باعث سرمچاروں نے نقصان نہیں پہنچایا۔

ہلاک آلہ کاروں میں رضوان ولد اللہ داد، شہباز ولد ممتاز، وسیم ولد ممتاز، شفیق احمد، محمد نعیم ولد اسلم اور سکندر ولد رمضان ساکنان ملتان اور نارووال، پنجاب شامل ہیں۔

ترجمان نے بیان میں کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی مقامی ٹھیکیداران، ہوٹل اور مکان مالکان کو تنبیہہ کرچکی ہے کہ وہ قابض پاکستانی فوج کے آلہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے سے گریز کریں، مذکورہ آلہ کار بھیس بدل کر مختلف طریقوں سے تربت شہر سمیت گردونواح میں قابض پاکستانی فوج کے پیرول پر بلوچ قومی تحریک آزادی کیخلاف کام کررہے تھے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ہم ایک بار پھر ٹھیکیداروں، ہوٹل مالکان اور رہائشی مکان مالکان پر واضح کرتے ہیں کہ قابض پاکستان کے آلہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے پر وہ اپنے جانی اور مالی نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔

دریں اثناء تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) تربت حملے کے دوران زخمی ہونے والے نام نہاد مزدوروں،   فوج اور خفیہ اداروں کے آلہ کاروں  کو حکومت بلوچستان کے خصوصی طیارے میں ملتان  اور کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔ 


بتایا جارہاہے کہ  ملتان میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے زخمیوں اور لواحقین کو لینے کے لئے ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں ۔جبکہ ھلاک نام نہاد مزدوروں کی نعشیں کوئٹہ کینٹ  لائی جاررہی ہیں جہاں سے انہیں کل انھیں اعزاز کے ساتھ  فوجی ہیلی کاپٹروں میں  صبح ملتان بھیجوایا جائے گا۔

کیچ اور کوئٹہ سے آزاد ذرائع کا کہنا ہے  کہ بلوچ لبریشن آرمی کے  بیان میں صداقت ہے کہ یہ تمام فوج اور خفیہ اداروں کے آلہ کار ہیں   ۔

انھوں نے کہاہے کہ علاقہ میں یہ پہلی دفعہ ہے کہ کسی مزدور کیلے خصوصی جیٹ اور فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کئے جا رہے ہیں اور جہاں پہنچا ئے جارہے ہیں وہاں بھی سرکاری اعزاز کے ساتھ انکو لینے اور  لواحقین کا استقبال کیا جارہاہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post