خضدار ( نامہ نگار ) خضدار میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خضدار میں زلزلے کے معمولی جھٹکے رات 10 بجکر 13 منٹ پر محسوس کیے گئے اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
پنجگور(یو این اے )پنجگور اور گردونواع میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نشیبی علاقے زیر آب ندی نالوں میں طغیانی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دیگر علاقوں کے ساتھ پنجگور میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ندی نالوں میں پانی ابھر آیا نیشی ی علاقے زیر آب گزشتہ سال سیلاب سے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے متاثرین ایک سال گزر جانے کے باوجود امداد کے منتظر متاثرین کو تاحال امداد نہیں مل سکا ہے اب بھی وی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
کراچی (آئی این پی ) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کسی بھی وقت آسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔سردار سرفراز نے کہا کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس کا جنکشن موجود ہے ، ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کبھی بھی آسکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں8 شدت کازلزلہ آچکا ہے ، ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہوسکتا ہے۔