ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں اتوار کے روز مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل گشتی ٹیم پر حملہ کرکے انکے اسلحہ پر قبضہ کرلیا۔
حملے میں ہلاک ہونے والے دو اہلکاروں کی شناخت صوبیدار آصف اور سپاہی عرفان کے نامو ں سے ہواہے۔
واقعہ کے بعد فورسز کی مزید نفری نے وقوعہ پہنچ کر مقامی آبادی کا گھیراؤ کرکے تشدد کا نشانا بنایا ہے۔
نوشکی، ضلع نوشکی کے نواحی علاقے کلی بلغانی کیشنگی اور ریکو میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے دونوں موبائل ٹاور وں کو اڑادیا ہے ۔
تاہم دونوں حملوں کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔