افغانستان ہرات کے بعد بغلان اور پنجشیر میں زلزلے



افغانستان کے علاقے بغلان اور پنجشیر صوبوں میں آج شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعہ 13 اکتوبر کو صبح ساڑھے چار بجے کے قریب زلزلے نے بغلان اور پنجشیر صوبوں کے کچھ حصوں کو ہلا کر رکھ دیا۔


مریکی ادارے یو ایس جی ایس نے جا ری بیان میں کہاہےکہ زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز بغلان کے جنوب میں تھا۔ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ہوئی ہے۔

زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔


آپ کو علم ہے کہ رواں ہفتے افغانستان کے علاقے ہرات میں آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں 2400 زائد افراد ہلاک اور نو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post