پنجگور فورسز نے منہدم گھر میں ھلاک شخص کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے بجائے ،گھر کے سربراہ کو لاپتہ کردیا ،عوامی حلقے



پنجگور باخبر ذرائع کے مطابق کان زنگی میں دو دن قبل دھماکہ میں منہدم ہونے والے گھر میں ھلاک ہونے والے نوجوان مسعود احمد کے والد  محمد عثمان کو  پاکستانی فورسز  نے غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ  مزکورہ  گھر  کے منہدم ہونے کی وجوہات   تاحال سامنے   نہیں لائے گئے ہیں ،مگر دوسری جانب  مقتول کے والد اور گھر کے سربراہ کو فورسز نے لاپتہ کردیا ہے ۔


علاقائی ذرائع  نے سفید پوش شہری  کی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ کئے جانے کے عمل کی  سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انتظامیہ کی ذمہ داری تھی کہ وہ مذکورہ گھر کے منہدم ہونے اور نوجوان کے ھلاکت کی غیر جانبدارانہ تحقیق کرکے مذکورہ خاندان کو خصوصا سفید پوش باپ کے آنسو پونچتے انھیں انصاف دلواتے مگر  یہاں گنگا الٹا بہہ رہاہے ۔  آنسو پوچنے کے بجائے انھیں ہی لاپتہ کرکے غمزدہ خاندان کے زخموں پر اور  نمک چھڑکا دیا گیا ہے ۔ 


انھوں نے محمد عثمان کے بحفاظت بازیابی اور گھر کے  منہدم ہونے اور بیٹے کی ھلاکت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیاہے

Post a Comment

Previous Post Next Post