جھل مگسی کے ہیڈ کوارٹر گنداواہ محلہ بپڑ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالکریم لاشاری اپنی بیوی سمیت ھلاک جبکہ انکے تین بچے فرمان سلیمان اور لاشار خان زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے فوری طور پر واقع کی وجوہات معلوم نہ ہو سکے ہیں ۔
واقعہ کے بعد گنداواہ پولیس موقع پر پہنچ کر نعشیں اور زخمیوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔