نوشکی مسلح افراد کی فائرنگ ،ڈیرہ اللہ یار منی پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے دو افراد ھلاک



ضلع  نوشکی بس اڈہ میں  نامعلوم مسلح افراد نے ناگزیر وجوہات کی بناپر فائرنگ کرکے  بشیر احمد ساسولی نامی شخص ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔


واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کر کے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی۔


علاوہ ازیں   ڈیرہ اللہ یارصحبت پور روڈ پر واقع سکندر منی پیٹرول پمپ میں دو ٹرکوں سے ایرانی پیٹرول ڈپو میں ڈالتے  وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی، پلک جھپکتے ہی آگ نے ایرانی پیٹرول سے لوڈ دو ٹرکوں، قریب کھڑے رکشہ اور تین موٹرسائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


اس موقع پر   موجود دو افراد بھی آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنکی شناخت ساجد لاشاری اور اسرار بروہی کے نام سے ہوئی، زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دوران علاج ایک زخمی سجاد دم توڑ گیا، اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کی دو فائر برگیڈ گاڑیاں اور واٹر ٹینکر سمیت عملہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس سمیت انتظامیہ کے افسران بھی جائے وقوع پہنچے جنکی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن کے عملے نے کئی گھنٹوں کی امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔


شہر بھر میں قائم ایرانی منی پیٹرول پمپس پر حفاظتی اقدامات اٹھانے کیلے شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے عین وسط اور مصروف شاہراوں پر جگہ جگہ قائم منی پیٹرول پمپس کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کرکے کسی بڑے سانحے سے شہریوں اور عام تاجروں کو محفوظ رکھیں۔




Post a Comment

Previous Post Next Post