وڈھ خاتون اور اس کے بیٹے کی بیہیمانہ قتل کے خلاف لواحقین نے روڈ بلاک کردی ۔گزشتہ روز میہاندر وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد کے قتل اور گھر کے ضعیف العمر سربراہ کو زخمی کرنے کے خلاف لواحقین اور قبائلی عمائدین نے میہاندر کے مقام پراحتجاجاً آرسی ڈی شاہراہ کو بلاک کردیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اتوار کی شب مسلح افراد نے نوراللہ لہڑی کےگھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ان کی بیوی بیٹے کو ھلاک ، جبکہ نوراللہ کو شدید زخمی کرکے باآسانی فرار ہوگئے ۔
انھوں نے کہاکہ اب ملزمان کے سہولت کاروں کو خضدار لیویز نے گرفتار کرکے باغبانہ لیویز تھانے میں بند کردیا ہے جن کی مدد سے اصل ملزمان بآسانی گرفتار ہوسکتے ہیں ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ خضدار لیویز اوندھناک واقعے کے نتیجے میں دوہرے قتل کا سختی سے نوٹس لیکر گرفتار سہولت کاروں کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے کردار ادا کرکے متاثر خاندان کو انصاف فراہم کریں.