وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ نہال خان مری کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکےاہلخانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو فراہم کردیا انہوں نے شکایت کی کہ نہال خان مری ولد یار شاہ مائنگ کول کمپنی میں ڈرائیورتھاجنہیں ایف سی نےمچھ شہر سے انکے گھر سے غیر قانونی گرفتاری کےبعد جبری لاپتہ کردیا
انہیں نہال خان مری کےحوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیاجارہاہے جس کی وجہ سے وہ شدید زہنی اذیت میں مبتلا ہے وی بی ایم پی نے انہیں یقین دھانی کرائی کہ تنظیمی سطح پر نہال خان مری کے کیس کو صوبائی حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کو فراہم کرنے کے ساتھ انکے باجفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی
نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ نہال خان مری کی بازیابی کو یقینی بنا کر انکے اہلخانہ کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائے۔