کیچ کے مرکزی شہر تربت سیٹلائیٹ ٹاؤن میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ٹھیکیدار نصیر احمد نامی شخص کے گھر واقع کمپاونڈ میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہاں موجود 6 افراد رضوان ولد اللہ داد، شھباز ولد ممتاز، وسیم ولد ممتاز، شفیق احمد ولد نامعلوم، محمد نعیم ولد نامعلوم اور سکندر ولد نامعلوم ساکنان ملتان اور نارووال ھلاک جبکہ دو افراد غلام مصطفی ولد نزیر احمد سکنہ ملتان اور توحید ولد جاور خان سکنہ نارووال پنجاب پاکستان زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات پیش آیا، مقتول ٹھیکیدار کے ہاں تعمیراتی کام کے بہانے رکے ہوئے تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ضروری کارروائی اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔
آپ کو علم ہے اس سے پہلے ایسے واقعات پیش آئے ہیں جس میں حجام ، مکینک، وغیرہ مارے گئے ،جنھیں بلوچ آزادی پسندوں نے ھلاک کرکے انکے بارے حقائق بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بھیس بدل کر پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے لئے کام کر تے تھے ۔
آپ کو علم ہے چند سال قبل آواران نے میں فوجی کیمپ کا ایک صوبیدار بھیس بدل کر پیراندر میں واقع اسکول میں بطور مستری کام کرکے بعد ازاں کام مکمل ہونےکے بعد وہ فوجی آپریشن دوران آکر خواتین کو حراست میں لیکر ان پر آتشیں اسلح گولہ بارود کا جھوٹا الزام لگا کر انھیں پہلے لاپتہ بعد ازاں منظر عام پر لائے تھے ۔
اس دوران انھوں نے خود اعتراف کیاتھا کہ وہ یہاں اسکول کے تعمیر دوران مستری بن کر آئے تھے، مگر وہ مستری نہیں تھے ،بلکہ وہ مستریوں کو اعتماد میں لیکر یہاں آئے تھے تاکہ علاقہ پر نذر رکھ کر رپوٹ جمع کر سکیں ۔