چمن بارڈر پر جھڑپ اور زیارت ٹرالی الٹ جانے سے بچے سمیت 4 افراد ھلاک 3 زخمی



  افغان چمن بارڈر پر افغان طالبان  فورسز  قابض پاکستانی سیکورٹی  فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں  بلوچستان کے رہنے والے  بزرگ  عبدالمحمد ولد غلام نبی نامی شہری سمیت ایک بچہ ھلاک جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے ۔ 


نعشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا۔


 زیارت کے علاقے پیچی کے مقام پر گزشتہ روز پتھر سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں عجب خان اور احمد جاں نامی دو افراد ھلاک  جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔


 نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردیئے گئے ۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post