کیچ سے نوجوان فورسز ہاتھوں لاپتہ ، 3 افراد بازیاب



کیچ سے نوجوان فورسز ہاتھوں لاپتہ ، 3 افراد بازیاب

پاکستانی فورسز نے کل رات ایک بجے کے وقت چھاپہ مارکر بالاچ ولد مولابخش نامی ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔


علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات ایک بجے تربت کے علاقے آبسر میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لیکر اغوا کردیاہے۔


ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ نوجوان کا تعلق انتہائی غریب خاندان سے ہے اور نوجوان درزی کا کام کرکے اپنے گھر والوں کی کفالت کرتا تھا۔


علاوہ ازیں ضلع تربت کے علاقے آبسر سے چار روز قبل پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے  نوجوان نواب حاصل بلوچ بازیاب ہواہے ۔ 


آپ کو علم ہے نواب حاصل کے لواحقین نے آج تربت میں احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم گذشتہ رات نواب کے واپسی کے بعد لواحقین نے احتجاج کی کال واپس لے لی۔


خیال رہے چار روز قبل تربت کے مختلف علاقوں سے نواب حاصل سمیت چار نوجوانوں کو جبری لاپتہ کیا گیا تھا، دیگر تین نوجوان تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔


ضلع ڈیرہ بگٹی سے رواں سال 8 ستمبر کو بلوچ آزادی پسندوں کے ہاتھوں حراست میں لے گئے  دو فٹبالر بھی بازیاب ہو گئے۔


لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مغوی فٹبالر بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، لیویز حکام کے مطابق بابر اور شیراز کے خاندان نے بھی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔


واضح رہے کہ چھ اغوا ہونے والے مقامی فٹبالروں کی اغوا کی ذمہ داری بلوچ لبریشن ٹائیگرز نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ آٹھ ستمبر کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے گرفتار چار افراد کو تحقیقات کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post