بھارت،زائرین کی بس کو حادثہ،12 ھلاک ،35 زخمی



بھارتی ریاست مہارشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کے سمردھی ایکسپریس وے میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا ۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں گنجائش سے دگنے مسافر سوار تھے۔ 12 زائرین ھلاک  اور 35 زخمی ہوگئے۔


ریاست مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے لواحقین کو 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار بھارتی روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post