بی ایل ایف کی کارروائی کے نتیجے میں چار مقامی مخبر زخمی ہوئے ہیں



کیچ (مانیٹرنگ ڈیسک ) انتہائی باوثوق ذرائع   اطلاعات کے مطابق گزشتہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تربت اور بلیدہ کے درمیان سوراپ میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کی پاکستانی فوج پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران مقامی ڈیتھ اسکواڈز کے چار اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔


تفصیلات کے مطابق اس حملے کے دوران زخمی ہونے والے مقامی ڈیتھ اسکواڈز کے مخبروں کی شناخت، خدا نظر عرف بڑو سکنہ پروم، ظہور ولد حمید، کمال ولد امام اور نبیل ولد بلوچ خان سکنہ میناز بلیدہ  کے ناموں سے ہوئی ہے، جو اس وقت فوجی کانوائے کے  گاڑیوں میں سوار تھے۔


با وثوق ذرائع کے مطابق بی ایل ایف کے حملے سے ان کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگی ہیں، جن کا ایف سی کیمپ تربت کے اندر موجود اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔


اس حملے کی زمہ داری بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں ایک فوجی آفیسر سمیت چار اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔


مزکورہ کانوائے مقامی مخبروں کی مدد سے بلیدہ زامران اور قریبی علاقوں میں فوجی آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے نکلا تھا جسے بی ایل ایف کے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post