ڈیرہ مراد جمالی : تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی



بلوچ ریپبلکن گارڈز  کے ترجمان دوستین  بلوچ نے کہا  ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج  ڈیرہ مراد جمالی  میں سڑک تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے ٹریکٹر کو  بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا ۔


ترجمان نے کہا کہ  بی آر جی  کے سرمچاروں نے بلوچستان ڈیرا مرا جمالی بالان شاخ  میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ایک ٹریکٹر  کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، دھماکے کی نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگیا جبکہ اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے 


انھوں  نے کہا ہے کہ  بلوچ ریپبلکن گارڈز  اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے.

Post a Comment

Previous Post Next Post