تربت : بجلی بند ہونے خلاف ڈی بلوچ، سی پیک روڈ کو بند کر دیا گیا ، تربت سے گوادر، پسنی، اورماڑہ ،حب اور کراچی کے لیے آنے اور جانے والی ٹریفک معطل




گوگدان اور یوسی کے دیگر علاقوں میں چار دنوں سے بجلی کی بلاوجہ بندش کے خلاف آج جمعہ کو اہلیان گوگدان نے ڈی بلوچ پوائنٹ پر مرکزی شاہراہ بلاک کردیا ہے۔


احتجاج میں خواتین وحضرات سمیت بچے بھی شریک ہیں ۔


ایم ایٹ شاہراہ کی بندش کے باعث تربت سے گوادر، پسنی، اورماڑہ ،حب اور کراچی کے لیے آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہے۔


دوسری جانب دشت، مند، تمپ اور ناصرآباد سے تربت کے لیے آنے والی مقامی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔


 علاقے کے مرد اور خواتین نے صبح 9 بجے سے تربت شہر ٹو کراچی و گوادر شاہراہ ڈی بلوچ روڈ بلاک کردیا ہے ۔ 


 مظاہرین کا  کہنا ہے  کہ کیسکو کی جانب سے بغیر وجہ بتائے گوکدان کی بجلی گزشتہ دنوں سے بند کردیا گیا ہے ۔  شدید گرمی میں لوگ صاف و ٹھنڈے پانی سے بھی  محروم ہیں گھروں میں بچے اور بوڑھے ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ 


انھوں نے الزام لگایا ہے کہ کیسکو اہلکار وقت پر بجلی کا بل قسط کرکے نہیں پہنچاتے ہیں۔ متعلقہ حکام بجلی بحال کرینگے اور بل ریکوری کیلئے میکنزم بنایا جائے ہم ہر ممکن تعاون کرینگے

Post a Comment

Previous Post Next Post