بلوچستان لبریشن فرنت کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے جمعہ کے روز سورو مند ، کیچ میں دشمن فوج کے کرنل کی رہائشگاہ پر حملہ کردیا ۔
انھوں نے کہاہے کہ یکم ستمبر بروز جمعہ رات نو بجے کے قریب مند کے علاقے سورو میں واقع پاکستانی فوج کے کرنل کی رہائشگاہ پر دو راکٹ گولے داغے گئے جو رہائشگاہ کے اندر جا گرے ، اس کے بعد بلوچ سرمچاروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے فوجی کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ۔ اس حملے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان سے دوچار کیاگیا۔
انھوں نے کہاہے کہ اہداف پر سرمچاروں نے قریب جاکر حملہ کیا تاکہ مقامی آبادی کو نقصان سے بچایا جاسکے۔ لیکن بلوچ سرمچاروں کے حملے کے بعد حواس باختہ دشمن نے اندھا دھند فائرنگ کی اور آبادی پر مارٹر گولے داغے۔ پاکستانی فوج کا فائر کیا گیا ایک گولہ مقامی آبادی میں ایک گھر پر گرنے کی وجہ سے دو خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔
انھوں نے کہاہے کہ پاکستانی فوج میں بلوچ سرمچاروں کے حملوں کو روکنے کی اہلیت ہے اور نہ ہی وہ میدان میں مقابلے کی ہمت رکھتی ہے۔مدمقابل قوت کے سامنے شکست کی وجہ سے دشمن نہتے لوگوں کو حملے کا نشانہ بناتی ہے اور اجتماعی سزا کی پالیسی کے تحت عوام کو خوفزدہ کرتی ہے تاکہ طاقت کے زور پر لوگوں کو تحریک آزادی کی حمایت سے دست بردار کیا جاسکے۔
بلوچ قوم کو بے سکون کرنے والے اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ مقبوضہ بلوچستان میں سکون کی نیند سوسکیں گے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج و ریاست کے تمام مفادات پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔