پنجگور و تربت حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے پنجگور اور تربت میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، حملوں میں پانچ دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔


انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور کے علاقے راہی نگور میں سی پیک روٹ پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔


ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں نے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے اور دشمن کو مزید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 2 ستمبر  کی رات ایک اور کارروائی میں تربت کے علاقے جوسک میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔


بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post