تربت میں جامعہ تربت کے اساتذہ طلباء اور پسنی میں بہی خواہوں نے قومی شاعر مبارک قاضی کے یاد میں خاموش ریلی نکالی اور چادر چڑھایا



تربت : جامعہ تربت کے طلباء نے پیر کے روز مبارک قاضی کی یاد میں ایک خاموش واک کیا جس میں اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد سمیت اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مبارک قاضی کے اشعار درج تھے، اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے طلباء نے اپنے تاثرات درج کیئے تھے۔ 


طلباء کے علاوہ واک میں پروفیسر ڈاکٹر عبدلصبور ، ڈاکٹر طاہر حکیم ، جمیل احمد بادینی، طارق رحیم ، گلاب مرزا ، سادق سبا ، باہدین احمد ،  شریف ، میڈم شہناز ، میڈم فیروزہ اور دیگر نے  شرکت کی ۔

 

طلباء نے مطالبہ کیا ہیکہ مبارک قاضی کے نام جامعہ کے اندر ایک یادگار تعمیر کی جائے۔ 


علاوہ ازیں پسنی  میں بلوچی زبان  کے عظیم شاعر مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج سوئم کی فاتحہ کے اجتماعی دعا  کے بعد پرانا اڈہ مسجد سے قبرستان تک ایک خاموش ریلی نکالی  گئی  اور مبارک قاضی کے آخری آرام گا ہ پر چادر چڑھایا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post