کوئٹہ اور ضلع واشک میں بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے ایک ہی رات میں جبری لاپتہ 8 افراد کو جعلی مقابلے میں ھلاک کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستانی فوج کے گناہوں کو اپنی سر لینے والے فوج کی ذیلی قاتل ادارہ نے 5 جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کرکے بسیمہ اور 3 لاپتہ افراد کو شال میں پھینک دیا ہے ۔
بسیمہ سے ملنے والے پانچ میں سے تین نعشوں کی شناخت جمال الدین ولد عبد الصمد ساکن سوردو پنجگور، فہد علی ولد محمد یٰسین ساکن مندبازی تحصیل مند کیچ سے ان پر لگائے گئے پرچیوں سے ہواہے۔جوکہ سول ہسپتال بسیمہ میں رکھے ہوئے ہیں۔