ڈیرہ بگٹی فورسز قافلوں اور گیس پائپ لائنوں کو 4 بم دھماکوں میں نشانہ بناکر 8 اہلکار ھلاک کردیئے ۔ بی ایل ٹی



بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائنوں کو اڑانے اور فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کر لی ہے۔ 


بی ایل ٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج صبح لوٹی کے علاقے میں کنواں نمبر 9 اور 6 سے لوٹی گیس فیلڈ کو جانے والی اٹھارہ انچ قطر کے دو گیس پائپ لائنوں کو بلوچ سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ 


ترجمان نے مزید کہا ہے کہ لنڈو کے علاقے میں دو الگ الگ کارروائیوں میں پاکستانی فوج کے قافلوں کو ریموٹ کنٹرول بم حملوں سے نشانہ بنایا جس میں دو فوجی گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں ان حملوں میں مجموعی طور پر آٹھ اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ 


ان کا مزید کہنا ہے کہ زین کے دامن میں پاکستانی فوج کے دستے جو عام آبادیوں پر آپریشن میں مصروف تھے ان کا  بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے گھیراؤ کرکے دونوں اطراف سے حملے کر دیا، اس حملے میں فورسز کو شدید جانی نقصان ہوا جس میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی فوج کے ساتھ مزاحمت کاروں کی جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post