ژوب کے علاقے سمبازہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس میں
ایف سی 69 ونگ کے 4 اہلکاروں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
ہلاک اہلکاروں میں وائرلیس آپریٹر ایف سی اہلکار عبدالستار ولد محمد نواز بھی شامل ہے ۔
مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔
دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی کے علاقہ
بالا شاخ گوٹھ رند کے قریب زیر تعمیر روڈ پر بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس میں ٹریکٹر ٹرائل کو جزوی نقصان پہنچا ۔