کیچ ،حب اور نال فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ھلاک 4 ملزمان گرفتار



کیچ دشت کے علاقہ شہ زنگی میں مسلح افراد نے حملہ کرکے  فوج سامنے ہتھیار پھینکنے والے   ثناءاللہ عرفِ گرنیٹ ولد نصرت اللہ سکنہ  منند دشت سورک کو ھلاک کردیا ۔


خضدار : نال کے علاقہ درنیلی میں  ناگزیر وجوہات کی بناپر لڑکی کو   قتل کردیا گیا ۔ تاہم  مبینہ ملزم زیر کو مقامی انتظامیہ نے گرفتار کرلیاہے ۔ 


حب ساکران روڈ پر واقع الغوثیہ پان شاپ پر ڈھکیتی کےدوران  تین مسلح ڈاکووں نے  فائرنگ کرکے گل محمد شیخ  نامی دکاندار کو ھلاک کردیا ۔ اور فرار ہونے کی کوشش کی جس پر شہریوں نے ایک ملزم کو  شیخ موبائل مارکیٹ  اور 

دوملزمان کو پرنس ہوٹل قریب سے پکڑ کر  پولیس کے حوالے کردیا-

Post a Comment

Previous Post Next Post