ہرنائی میں زیر تعمیر ریلوے ٹریک پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے



ہرنائی بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  گذشتہ روز  15 اگست کو صبح کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے سونڈی میں ریلوے ٹریک کی تعمیر کے دوران بارودی سرنگ سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں مزدور و کارندے کام چھوڑ کر باگ گئے جسکی وجہ سے تعمیراتی کا م  کا سلسلہ رک گیا۔


انھوں نے کہاہے کہ یہ منصوبہ قابض ریاست کی جانب سے علاقے میں معدنیات کی لوٹ مار میں تیزی اور فوجی درآمد و برآمد کو آسان بنانے کے مقصد سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہم علاقے کے ہر ایک ٹھیکیدار و مزدور کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے منصوبوں سے دور رہیں بصورت دیگر اپنے جان و مال کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post