تربت، گوگدان میں واقع شاہ کرش پلانٹ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے 2 افراد ثاقب ولد مرسلین اور صدام ولد یامین سکنہ ملتان پنجاب کو اغوا کرلیا۔
بعد میں ان دونوں کو کچھ فاصلے پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ جاکر لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیں اور مذید کارروائی شروع کردی ہے۔