تربت: قابض پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچارون نے گزشتہ شب رات ساڈھے دس بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائیرپورٹ کے مرکزی گیٹ پر قائم فورسز چیک پوسٹ کے دو مورچوں پر بیک وقت خودکار و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا جس کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔


انھوں نے کہاہے کہ ہمیشہ کی طرح حملے کے بعد شکست خوردہ دشمن فورسز کافی دیر تک عام آبادی پر فائرنگ کرتے رہے۔


ترجمان نے کہاہے کہ تربت شہر میں پولیس حفاظت کی غرض سے پاکستانی فوج کے ساتھ گشت، ناکہ لگا کے چیکنگ کرنے کے ساتھ فوجی چوکیوں پر سیکیورٹی دے رہا ہے، گزشتہ شب دو مقامات پر ہمارے سرمچاروں اور پولیس کا اس وقت آمنا سامنا ہوا جو ایف سی کے ساتھ ناکہ لگاکے چیکنگ کررہے تھے،بلوچ اکثریتی فورسز ہونے کی وجہ سے پولیس کو نشانہ نہیں بنایا۔


انھوں نے کہاہے کہ ہم  مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے علاوہ دیگر فورسز کو ہمیشہ تنظیم تنبہہ کرتی آئی ہے کہ وہ دشمن پاکستانی فوج کی معاون کاری سے باز آئیں،پاکستانی فوج بلوچستان میں بلوچ نسل کشی کررہی ہے۔وہ افراد یا فورسز جو دشمن فوج کا حصہ بن کر قومی آزادی کی جہد میں قابض کا ساتھ دے رہے ہیں انکو نشان عبرت کا سامنا کرنا پڑئے گا۔


میجر نے کہاہے کہ تنظیم بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ  پاکستانی نام نہاد جشن آزادی کی تقریب سے دور رہیں، نام نہاد جشن آزادی کے تقاریب، فورسز، اور انکے معاون کار ھمارے نشانے پر ہیں بلوچ قوم ان سے دوری اختیار کریں ،کیوں  قابض فوج و ریاست کے مفادات پر حملے بلوچستان کی آزادی تک شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post