گوادر قابض پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن متعدد افراد لاپتہ


گوادر میں گذشتہ روز سے پاکستانی فورسز کا شروع ہونے والا آپریشن آج بھی جاری ہے ،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گوادر شہر کو سیکورٹی فورسز نے مکمل   سیل کردیا ہے اور خارجی و داخلی راستوں کی سخت چیکنگ و نگرانی کی جارہی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر میں اس وقت  تمام محلوں فقیر کالونی، نیا آباد، جی ڈی کالونی میں پاکستانی فوج چادر و چاردیواری کو پامال کرکے گھر گھر سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ جبکہ  اب تک فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے جن کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔


مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھروں، محلوں اور راستوں میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز خواتین و بچوں پر تشدد کرکے ان کو  تذلیل کا نشانہ بنا رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post