کوئٹہ خضدار ،کیچ سے فورسز ہاتھوں دو طالب علموں سمیت 3 افراد جبری لاپتہ



کوئٹہ  سے پاکستانی فورسز نے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کر کولواہ کے رہائشی ایف ایس سی کے طالب علم کمبر ولد محمد کریم کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 


خضدار سے اطلاعات ہیں کہ تحصیل مولہ کے رہائشی میٹرک کے طالب علم کامران ولد سومار خان کو خضدار سے حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنادیا۔ 


ادھر کیچ تمپ کے محلہ  دازن کے رہائشی نوجوان مراد ولد  عبدالکریم  کو 13 اگست کی رات چھاپہ مار کر تشدد کرکے اغوا کرلیاہے ۔


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے 12 اگست کی شپ تمپ کے محلہ دازن میں گھروں پر چھاپہ مار کر توڑپھوڑ کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post