کیچ اور پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے گزشتہ شب دس بجے کیچ کے علاقے سامی کلات پہاڑی پر قائم دشمن کے فوجی کیمپ کی حفاظتی مورچوں کو راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کی ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔


انھوں نے کہا ہے کہ اسی طرح ایک اور حملے میں ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ  شام پنجگور کے علاقے سندے سر میں گریڈ اسٹیشن پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ چودہ اگست کی جشن کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ جبکہ گرڈ اسٹیشن کے 10/13کے وی ٹرانسفارمر کے تین فیڈرز میں بجلی کی سپلائی معطل رہی، جس سے عیسئی ،تسپ کلگ اور سوردو کو بجلی کی فراہمی بند رہی۔


انھوں نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مادرِوطن کی دفاع میں دہشتگرد پاکستانی فوج پر حملے بلوچستان کی آزادی تک شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post