سندھ ڈاکووں کی فائرنگ سے دو بلوچ ھلاک 3 زخمی ۔بلوچستان فائرنگ دیگر واقعات میں خاتون بچے سمیت 6 افراد ھلاک ،تین قاتل گرفتار



سندھ کے شہر شکار پور کے قریب بگٹی قبیلے کے ایک گاڈی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد  علی مندوانی بگٹی اور بہادر ولد پیر بخش ڈومب بگٹی ھلاک جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوگئے۔

حب,گزشتہ دنوں بوری بند لاش برآمد ہونے کے بعد حب پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق بیوی نے مبینہ آشنا  کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا، ڈی ایس پی حب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے ۔

کیچ لیویز بلیدہ کی سربراہی میں لیویز فورس بلیدہ نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم محمد آصف ولد عبد الرحمن سکنہ دز تحصیل پروم ضلح پنچگور کو گرفتار کرلیا ھے۔ بتایا جارہاہے کہ مزکورہ ملزم نے اپنی معصوم بیوی کو قتل کردیا تھا ۔

پنجگور چتکان میں اتفاقیہ گولی چلنے سے محمد نامی نوجوان  زخمی ہوگیا جسے   ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

لسبیلہ  ہفتہ کے روز آر سی ڈی شاہراہ ٹیارہ بیلا کے مقام پر نامعلوم مزدہ ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 19 سالہ ایک خاتون( م) زوجہ ممتاز قوم خاصخیلی ساکن پیپرانی موقع پر ھلاک ہوگئیں ۔ جبکہ  موٹر سائیکل  سوار ممتاز ولد ماموں معجزانہ طور پر محفوظ رہا جائے وقوع سے نامعلوم مزدہ ٹرک سمیت حادثے کا زمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ بیلہ پولیس نے نامعلوم حادثے کے زمہ دار ڈرائیور اور مزدہ ٹرک کی تلاش شروع کردی

حب کے علاقہ بلوچ کالونی میں شادی خوشیاں ماتم میں تبدیل شادی کے شامیانے لگانے کے دوران مکان کے چھجا کا بھاری سلپ پلستر گرنے سے پانچ سالہ بچہ فواد ولد سلیم ھلاک ہوا ۔

جعفرآباد کے علا قے ڈیرہ اللہ یار کے قریب سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار ٹرک کی ٹکرسے بچی ھلاک ہو گئی ، ریسکیو حکام نے نعش  تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضہ میں لے لیا،مزید کاروائی جا ری ہے ۔

علاوہ ازیں  لورلائی کے علا قے کوئٹہ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص ھلاک ہوگیا ۔

ریسکیو حکام نے نعش  تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ،انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ ہسپتال میں متوفی کی نعش کی شناخت کر کے نعش کو ورثاءکے حوالے کر نے کی مدد کی جا ئے

خضدار کے علاقے محمد شئی کھٹان پولیس چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار جلیل احمدپر حملہ کر دیا ،جوابی فائرنگ سےحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کو شہر بھر میں تلاش کیا جا رہا ہے۔اہل علاقہ نے واقع کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس اہلکاروں کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کیلے زور دیاہے ۔

قلات میں شال کراچی شاہراہ مکی مسجد مغلزئی کے مقام پر مزدا گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرالر گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں مزدا گاڑی کے کنڈکٹر عطاءاللہ سکنہ شال موقع پر ھلاک جبکہ مزدا گاڑی کے ڈرائیور روزی خان ولد وزیر خان قوم اچکزئی سکنہ کوئٹہ شدید زخمی ہوگیا ۔

اطلاع ملنے پر نعش اور زخمی افراد کو قلات پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر محکمانہ کارروائی کے بعد کوئٹہ ریفر کیا گیا ،مزید کارروائی قلات پولیس کررہی ۔

ضلع صحبت پور میں خاتون کو قتل کردیا ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صحبت پور کے پولیس تھانہ ملک محمدعلی شہید کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون مسماة بھانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post