خضدار ہفتہ اتوار کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں کھنڈ ایریا( خضدار) سے شمس بلوچ نامی نوجوان طالب علم کو جبری طور لاپتہ کیا گیا ہے۔
بتایا جارہاہے کہ شمس بلوچ جامعہ سرگودھا میں شعبہ زراعت کا طالب علم ہے۔اور وہ ایک تعلیم دوست طالبعلم ہونے کے ساتھ دوسرے طلبہ کو بھی تعلیم کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہتا تھا۔
اہلخانہ نے تمام احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ شمس کی بحفاظت بازیابی کے لئے آواز اٹھائیں۔
آپ کو علم ہے کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے مقامی سطح پر بلوچستان کے ہر اضلاعو گاوں میں مقامی جتھے تیار کرکے انھیں مسلح کردیا ہے ،وہ فورسز کے اشارہ پر کسی بھی شہر میں ہر مکتب فکر کے افراد کو قتل یا اغوا کر سکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ انھیں مقامی علاقہ میں چھوٹ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی سطح پر سماجی برائیوں،چوری ڈاکہ ،رہزنی، منشیات فروشی وغیرہ کا حصہ بنیں انھیں انتظامیہ کی جانب سے روکا اور ٹوکا نہیں جائے گا ۔
