بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں 7 افراد ھلاک ،پسنی میں ایک شخص کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار



پسنی صدر تھانہ پولیس  کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر شتنگی ہوٹل  میں عبدالصمد ولد براہیم ساکن کنڈاسول نامی شخص کا گلا کاٹ کر اُس کا قتل کردیا گیا ہے۔


واقع کے بعد پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دی ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کی گئی ۔ اور تفتیش کا آغاز کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ۔ بالآخر 24 گھنٹے کے اندر قاتل کو گرفتار کرکے آلہ  قتل برآمد کرلیا ۔


پولیس کے مطابق ملزم دوشمبے ولد ملنگ قوم بلوچ سکنہ کنڈاسول تحصیل پسنی کو اس کے گھر گاؤں کنڈاسول سے مہ آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے جس نے  جرم قبول کی  ہے ۔ 


دکی سب تحصیل تلا کے علاقے سانگھوڑی مٹورخ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص دوست محمد سلارزئی حمزازئی زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ معمولی تلخ کلامی پر ہوئی تھی ۔


 قلات کے پہاڑی علاقے نرمک سے ایک شخص کی لاش برآمد، شناخت کیلئے آر ایچ سی منگچر منتقل۔ 


لیویز ذرئع کے مطابق مقتول کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیاہے۔ 


شال نیو کچلاک بائی پاس پر فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہوگیا ۔میت ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیاہے ۔


گوادر شنکانی میں نزیر احمد ولد الله بخش سکنہ دشت حال مونڈی گوادر

نے ناگزیر وجوہات کی بناپر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے ۔  جس کی نعش پولیس نے اپنے تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاہے ۔ 


بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ٹریفک حادثہ۔ ہرنائی ڈومیارہ میں گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ھلاک ، ایک شخص زخمی ہوگیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post