بلوچستان فائرنگ و دیگر حادثات میں 6 افراد ھلاک 3 زخمی ہوگئے



بلوچستان نصیرآباد کے علاقے منجھو شوری تھانہ کی حدود بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شیر محمد ولد فتح علی لہڑی ساکن گوٹھ تاج محمد لہڑی  جبکہ زخمی کا  صدورا خان ولد محمد الیاس لہڑی ساکن گوٹھ تاج محمد لہڑی سے ہو گیا ہے ۔ 

زخمی اورہلاک شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ 


واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائر نگ سے شہر میں بھگڈر مچ گئی۔

مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔


 ضلع کوہلو میں سانپ کے ڈسنے سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔

لاسیزئی کوہلو میں سانپ کے ڈسنے سےہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں احتجاج کیا۔


لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو میں رات کو نہ ڈاکٹر تھا نہ ہی اینٹی سانپ ویکسین تھی۔ اسپتال کے ایم ایس نے پرائیویٹ کلینک کھول رکھی ہے اور ڈیوٹی کے وقت ایم ایس اپنے پرائیویٹ کلینک میں مصروف تھے۔

سانپ کے کاٹنے کی ویکسین بھی ایم ایس کے گھر سے لائی گئی۔


شیرانی  ٹریکٹر کھائی میں گرنے سے  بچے سمیت دو افراد ھلاک ،  تفصیلات کے مطابق میر علی خیل روڈ پر ٹریکٹر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں نوجوان رسول خان شیرانی اور ٹریکٹر میں سوار بچوں میں سے ایک بچہ موقع پر ھلاک ہو گئے۔


دوسری جانب  لورالائی میں ٹریلر الٹنے سے ایک شخص ھلاک جبکہ دوسرا زخمی  ہوگیا ۔ ھلاک ہونے  والے کی شناخت شفیع اللہ ولد حیات خان قوم سلیمانخیل ،جب کہ  زخمی  کی  شناخت شمس الحق ولد فردوس خان قوم سلیمانخیل ساکنان  شال  سے ہوا ہے۔  


 ادھر حب سے اطلاعات ہیں کہ حب بھوانی اسٹاپ شیخ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ھلاک  ہو گیا ہے ، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جس کی شناخت 16 سالہ اعجاز ولد محمد نواز کے نام سے ہوا ہے۔


بولان ڈھاڈر کے قریب وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر میں طبی امداد دی گئی۔ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری نے کہا ہے کہ ایک زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی منتقل کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post