راجن پور میں روڈ حادثہ پانچ افراد ھلاک ،ڈیرہ بگٹی نالہ میں ایک شخص ڈوب گیا





راجن پور کے علاقے فاضل پور میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5افراد ھلاک  اور 20زخمی ہو گئے۔


ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے تمام زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ، یہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے وقت بس کی رفتار زیادہ تھی، مسافر بس سخی سرور سے جیکب آباد جا رہی تھی۔


علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی  پیرکوہ نالہ میں ندیم بلوچانزئی نامی ایک نوجوان شخص گرنے کے بعد ڈوب کر ھلاک ہوگیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post