قلات میں ایک شخص قتل جبکہ گوادر سے پرانی نعش ملی ہے



 قلات رات گئے  نیمرغ کھنڈ کے مقام پر نامعلوم مسلح  افراد نے  فائرنگ کرکے  حبیب الرحمن ولد غلام سرور قبیلہ  ساسولی سکنہ نیمرغ  نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے ہیں۔


تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔مقامی لیویز نے نعش قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو قلات منتقل کردیا  اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کردی گئی ۔ 


ادھر گوادر کے تحصیل پسنی میں   ڈھوریہ سینٹر کے پیچھے  قبرستان سے ایک شخص کی پُرانی نعش برامد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ 


مقامی انتظامیہ نعش قبضہ میں لیکر مقامی ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھ دیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post