بلوچستان کے ضلع ژوب میں قابض پاکستانی فوج کے چھاؤنی پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب مسلح افراد نے راکٹ لانچر ز اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے متعدد اہلکار ھلاک کردیئے ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ چھاونی پر حملے کے بعد حواس باختہ فورسز نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، جس کے زد میں پنجاب سے آنے والی کوچ بھی آگئی ،کوچ میں سوار ایک خاتون سمیت 3 افراد ھلاک اور پانچ سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔
دوسری جانب فورسز نے 5 اہلکاروں کی ھلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
جبکہ ان کا دعوی ہے کہ 5 حملہ آور فورسز کی فائرنگ سے ھلاک ہوئے ہیں ،جس کے بعد علاقہ میں آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
آخری اطلاع تک تحریک جہاد پاکستان نامی مذہبی تنظیم نے ژوب چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیاہے
