حب، ڈیرہ مراد جمالی اور پنجگور فائرنگ اور دیگر واقعات میں 3 افراد ھلاک


حب وندر پولیس تھانہ کے اہلکارنے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی، ذرائع کے مطابق وندر پولیس تھانہ کے اہلکار سپاہی عبدالحمید نے اپنے جسم پر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کرلی۔


واقعہ کے بعد  فوری طور پر کراچی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ   جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ 


تاہم خود سوزی کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ 


ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ فلیجی کی حدود میں بانیڑی کے مقام پر پرانی دشمنی کی بنا پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ھلاک ہوگیا ۔ واقع کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب  ہوگئے ۔ 


 پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ 


پنجگور  پیرے جہلگ سے پھندا لگی نعش برآمد لیویز نے نعش ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا جس کی شناخت سفر خان ولد رسول بخش سکنہ دشت مستونگ  سے ہوئی ہے ۔ 


لیویز کے مطابق  مقتول کے گلے میں پھندا لگی تھی جو ایک درخت سے لٹکا ہوا تھا نعش اندازہ  دس روز پرانی ہے۔ 


تاہم ھلاکت کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں کہ انھوں نے خود پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے یا انھیں ھلاک کیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post