بلوچستان، فائرنگ سمیت مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 14 افراد ھلاک متعدد زخمی


شال فقیر محمد روڈ پر موٹرسائیکل
 چھیننے کے دوران مزاحمت پرمسلح رہزنوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان نعمت اللہ شخص ھلاک ہوگیا ۔  رہزنوں نے ان سے موٹرسائیکل اور موبائل چھین لی اور فرار ہوگئے۔

صحبت پور کی تحصیل فرید آباد کے بھنڈ شریف پولیس تھانہ ملک محمد علی کی حدود میں گاوں دریانی لہڑی میں نثار نامی شخص  نے ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسما ت   بی بی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

آوارن کے علا قے مشکے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالغنی نامی شخص  قتل ہواہے ۔ تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ 

سنجاوی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے وار کرکے ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا اور نعش پہاڑوں میں پھینک دی اور فرار ہوگئے

 حب ندی میں پکنک منانے کی غرض سے آنے والے دو افراد پانی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے، 
ڈوبنے والے افراد کی نعشیں نکال کر ہسپتال حب پہنچا دیئے  گئے ، جہاں پر انکی شناخت 25سالہ عجب خان ولد ریحان اور 26سالہ عبدالوہاب ولد محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے ۔ 

خضدار  وڈھ کے علاقہ دراکھالہ میں  شاہراہ پر کارکی ٹکر سے آٹھ سالہ جواد احمد ولد خدا بخش لانگو موقع پر ھلاک ہوا  جب کہ دوسرے واقع میں زیدی روڈ پر ویگو  کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شاہد احمد موسیانی موقع پر ھلاک ہوگئے

ڈیرہ مراد جمالی کے عقب سے گزرنے والی نہر پٹ فیڈر کینال میں عید کی چھٹیاں انجوائے کرنے کے لیے آنے والے ایک ہی خاندان کے تین بچے پانی میں ڈوب گئے جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک گھنٹہ تلاش کرنے کے بعد نکال لیا۔ ڈوبنے والوں میں 8سالہ احسان علی اور 9سالا ابوبکر جا ں بحق ہوگئے جبکہ 7سالا عباس علی کو نکال لیا گیا جوکہ  بیہوش تھا  ۔ 

بولان پیر غیب پکنک پوائنٹ میں ایک شخص پانی میں ڈوبنے سے جان کی بازی ہار گیا پیر غیب پکنک پوائنٹ پرسیف الرحمن پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا.

کوہلو میں اتائی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث غلط انجکشن لگنے کے بعد ری ایکشن سے کم عمر بچہ ھلاک ہوگیا۔ ایس ایچ او  کے مطابق بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اتائی ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

خضدار سورگز کے مقام پر ویگو گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں  ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں  ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کا علاج نہ ہوسکا جس کی وجہ سے  ایک شخص چل بسا ، ورثا نے  ہسپتال میں  احتجاجا توڑ پھوڑ شروع کردی شیشے توڑ دیئے.

تربت کے علا قے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شعیب نا می شخص ھلاک  ہوگیا۔ 

چاغی  واہ نوبل کمپنی کے بارود اسٹور میں دھماکہ سے3 سیکورٹی اہلکار اور 1 چوکیدار  زخمی ہوگئے  ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post